Thursday, September 19, 2024

خورشید شاہ ، قاسم سوری نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیئے کاغزات جمع کرا دیئے

خورشید شاہ ، قاسم سوری نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیئے کاغزات جمع کرا دیئے
August 14, 2018
اسلا آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا۔ آج سید خورشید شاہ ، قاسم سوری اور  اسحد محمود نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیئے اپنے اپنے کاغزات جمع کرائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ نے اسپیکر کے عہدے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ  کا  کہنا تھا تیس برس سے اس پارلیمنٹ میں ہوں  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے بات کی ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے ڈپٹی ا سپیکر قاسم سوری نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ اس موقع پر تجویز کنندہ علی جدون اور فرخ حبیب بھی انکے ساتھ موجود تھے ۔ قاسم سوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  انتخابات میں تحریک انصاف نے بڑے بڑے برج گرائے ۔امید  ہے کہ کل پی ٹی آئی   ہی کا  اسپیکر اور  ڈپٹی  اسپیکر بھی   بھاری اکثریت سے   کامیاب ہو گا۔ گرینڈ اپوزیشن کے مشترکہ ڈپٹی سپیکر کے امیدوار اسحد محمود نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے  بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحد محمود  نے کہا کہ الیکشن ہمیشہ امید پر لڑے جاتے ہیں۔ میں اور خورشید شاہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے امیدوار ہیں۔  تحریک انصاف کی جانب سے ہم سے  کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔