Sunday, September 8, 2024

خورشید شاہ  حکومت کے خلاف بیان سے مکر گئے

خورشید شاہ  حکومت کے خلاف بیان سے مکر گئے
August 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ حکومت کے خلاف بیان  سے مکر گئے کہتے ہیں کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے حوالے سے اُن کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اُنہوں نے جنگ کا اعلان نہیں کیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق خورشید شاہ نےاسلام آبادمیں پی پی پی کے اہم رہنما اور آصف علی زرداری کے دست راست ڈاکٹرعاصم  کی گرفتاری پر شدید الفاظ میں ردعمل کا اظہار کیا تھا تاہم سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اُن کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جس پر اُنہیں افسوس ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے رکن اورایک محب وطن پاکستانی ہیں۔ آئین میں ہر ادارے کواس کا کرداردیا گیا ہے وہ اسی کے مطابق کام کرے تو آئین اورقانون کی بالادستی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔