Saturday, April 20, 2024

خوراک پیکیج کے وصول کنندہ کے شناختی کارڈ ، فون نمبر سے وصولی کی تصدیق کی جائے گی ، ذرائع

خوراک پیکیج کے وصول کنندہ کے شناختی کارڈ ، فون نمبر سے وصولی کی تصدیق کی جائے گی ، ذرائع
April 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ضرورت مند افراد میں خوراک کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کر لیے۔ ذرائع کے مطابق خوراک پیکیج کے وصول کنندہ کے شناختی کارڈ اور فون نمبرکے ذریعے وصولی کی تصدیق کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں خوراک پیکیجز کی حکومتی ہدایات کے مطابق خریداری کی تصدیق بھی ہو گی۔ اولین مرحلے میں پیکیج کی خریداری کیلئے رقم کی تصدیق کی جائے گی۔ تصدیق بنیادی طور پر نادرا کے مرکزی سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس عمل میں وزارت داخلہ اور اس سے متعلقہ اداروں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ تصدیقی عمل کو شفاف بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کمپنی کو نادرا، وزارت داخلہ اور وصول کنندگان تک رسائی دی جائے گی۔