Sunday, September 8, 2024

خوراک میں پھلوں و سبزیوں کا استعمال قبل از وقت موت کا خطرہ کم کر دیتا ہے : تحقیق

خوراک میں پھلوں و سبزیوں کا استعمال قبل از وقت موت کا خطرہ کم کر دیتا ہے : تحقیق
March 22, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کم گوشت کھانے اور پھل و سبزیوں کے زیادہ استعمال سے قبل از موت سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پھل و سبزیوں کا استعمال ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بھی مفید ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نیشنل اکیڈمی برائے سائنسز کی تازہ تحقیق میں متنبہ کیا گیا ہے کہ انسانی صحت اور زمین کے ماحول کو بہتر کرنے کے لیے گوشت کم کھانا چاہیے جبکہ پھل و سبزی کو روزانہ کی خوراک میں زیادہ شامل کرنا نہایت اہم ہے۔ طبی محققین کے مطابق اگر خوراک میں گوشت کم کرنے کے ساتھ ساتھ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال عام ہو جاتا ہے تو 2050ءتک کئی لاکھ انسان قبل از وقت مرنے سے بچ سکیں گے۔ اس طرز زندگی سے ہیلتھ کیئر کی مد میں اربوں ڈالر بھی بچائے جا سکتے ہیں۔ غیرمتوازن خوراک کو انسانی صحت میں بے شمار خرابیوں کا سبب قرار دینے کے علاوہ اسے عالمی سطح پر ہیلتھ سیکٹر پر ایک بڑا بوجھ بھی قرار دیا گیا ہے۔ طبی محققین کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے گوشت سے اجتناب کرنے والے اور پھل سبزیاں استعمال کرنے والے 81 لاکھ انسان زیادہ صحت مندانہ زندگی بسر کر سکتے ہیں۔