Friday, April 26, 2024

خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی کو منشیات سپلائی کرنے والا چار رکنی گروہ گرفتار

خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی کو منشیات سپلائی کرنے والا چار رکنی گروہ گرفتار
September 23, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی کو منشیات سپلائی کرنے والا چار رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ بڑی مقدار میں نشہ آور اشیا بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سعد اللہ، محمد اویس، جمال عرف ناصر اور محمد بلال نامی  ملزمان کو ڈاکٹر  ماہاعلی کے موبائل فون نمبر کے سی ڈی آر کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ بشیر بروہی کے مطابق ملزمان کراچی میں منشیات کی آن لائن سپلائی میں ملوث ہیں  اور ملزم سعد اللہ نے ڈاکٹر ماہا خودکشی سے چند دن پہلے کوکین سپلائی کی تھی ۔ رواں سال 18 اگست کو ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طور خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کیس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس کی استدعا پر میر پور خاص کی سیشن عدالت نے قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے اجازت دے دی ہے۔