Sunday, September 8, 2024

خودکش حملے میں ہلاک ہونیوالے دس جرمن سیاحوں کی لاشیں جرمنی روانہ، تحقیقات کیلئے سات افراد حراست میں لے لیے گئے

خودکش حملے میں ہلاک ہونیوالے دس جرمن سیاحوں کی لاشیں جرمنی روانہ، تحقیقات کیلئے سات افراد حراست میں لے لیے گئے
January 17, 2016
استنبول (ویب ڈیسک) ترکی میں خودکش حملے سے ہلاک ہونے والے دس جرمن سیاحوں کی لاشیں جرمنی بھیج دی گئیں۔ حملےکی تحقیقات کے لیے سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن سیاحوں کی لاشیں ہوائی جہاز کے ذریعہ برلن بھیجی گئیں، ان سیاحوں کی آخری رسومات، جرمنی میں ادا کی جائیں گی۔ استنبول میں ہونے والے دھماکوں کے ایک خودکش بمبار کی شناخت ہو گئی ہے جو شام سے پناہ گزین کی حیثیت سے ترکی میں داخل ہوا تھا۔ حملےمیں دس جرمن سیاحوں سمیت کئی افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے تھے۔ تحقیقات کے لئے سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔