Monday, September 16, 2024

خودکار کاروں کے بعد آٹومیٹک بس بھی تیارہوگئی ہے

خودکار کاروں کے بعد آٹومیٹک بس بھی تیارہوگئی ہے
April 5, 2017
لاہور(ویب ڈیسک)خودکار گاڑیوں کا چرچا ابھی شروع ہونے کو تھا کہ لندن میں خودکار بس بھی سامنے آگئی ہے ۔ یہ مسافر بس مختلف علاقوں سے لوگوں کو اٹھائے گی اور منزل مقصود تک پہنچائے گی۔ تربیتی سفر پر گامزن یہ خوبصورت بس تین ہفتے بعد عام مسافروں کیلئے دستیاب ہوگی۔ بس مالک کا کہنا ہے کہ گرین وچ کے علاقہ میں چلنے والی یہ بس روزانہ سو مسافروں کو منزل تک پہنچائےگی۔