Wednesday, May 8, 2024

خود کش حملہ نے سیف سٹی اتھارٹی کا پول کھول دیا

خود کش حملہ نے سیف سٹی اتھارٹی کا پول کھول دیا
May 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) داتا دربار خود کش حملہ نے سیف سٹی اتھارٹی کا پول کھول کر رکھ دیا۔ لاہور میں  42 سینٹی گریڈ کی سخت گرمی میں حساس ترین مقام پر کس طرح خود کش حملہ  آور کوٹ پہن کر ایک سائیڈ پر کھڑا رہا،پھر داتا دربار گیٹ نمبر دو کی گلی میں گیا اور پھر آکر خود کش حملہ کر دیا ۔ داتا دربار اور ارد گرد لگے ہوئے سیف سٹی کیمرے سخت گرمی میں کوٹ پہنے اور بارود کی وجہ سے پھولے جسم والے مشکوک حملہ آورکی نشاندہی نہ کر سکا جو ادارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے شہریوں کی ذاتی زندگیاں اچھالنے لگے

سیف سٹی انتظامیہ کو خود کش دھماکے کے بعد ہوش آیا  اور خود کش حملہ آور کی فوٹیج کو سامنے لایا گیا۔ ،یاد رہے کہ سیف سٹی سسٹم لگانے کا اصل مقصد دہشت گردی اور جرائم کی وارداتوں کو بروقت روکنا اور کسی بھی شخص کے مشکوک ہونے پر فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کے متعلق آگاہ کرنا ہے جب کہ شہر کے جن اہم ترین مقامات کے حوالے سے ہائی الرٹ کیا گیا ان میں داتا دربار بھی شامل ہے ۔