Wednesday, April 24, 2024

خود کش حملہ آور کے اعضا فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ، ذرائع

خود کش حملہ آور کے اعضا فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ، ذرائع
May 8, 2019
لاہور ( 92 نیوز) داتا دربار حملے  کے خود کش حملہ آور کے اعضا فرانزک لیب بھجوا دیے گئے جبکہ تحقیقاتی اداروں نےتحقیقات شروع کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کی فوٹیجز ھاصل کرنے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے جب کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے جیو فینسنگ کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق داتا دربار کے علاقے کی جیو فینسنگ کرکے رپورٹ مرتب کی جائے،داتا دربار کے قریبی ہوٹلز اور دکانوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جائیں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ریکارڈ مرتب کرکے داتا دربار دھماکے سے متعلق رپورٹ مرتب کی جائے۔