Saturday, May 18, 2024

خود روزگار اسکیم کی تقریب میں شہباز شریف بھی نیند کی وادی میں گم ہوگئے

خود روزگار اسکیم کی تقریب میں شہباز شریف بھی نیند کی وادی میں گم ہوگئے
January 5, 2016
لاہور(92نیوز)وزیر ا علی پنجاب کی تقریر کا انداز ہی نرالا ہےکبھی جذباتی ہوتے ہیں تو کبھی دھیمےاور کبھی تو جذبات کی رو میں کچھ زیادہ ہی بہہ جاتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا خود روز گار اسکیم کی تقریب کے دوران۔ تفصیلات کےمطابق کام  کام اور کام کے سلوگن پر بھرپور عمل کرنے والے اس عمر میں بھی چست اور توانا  ہیں ،وزیراعلی پنجاب کو غنودگی نے گھیر ہی لیا خود روزگار اسکیم کی تقریب میں شریک شہباز شریف تھکے تھکے نظر آئے پہلے گہری سوچ میں گم ہوئےپھر ہلکی انگڑائی لی اور اونگھ لے لی۔ چند منٹ کی نیند کے بعد خادم اعلی خوب فریش ہوئےاور پھر روایتی انداز میں تقریر کرتے ہوئے جذبات کی رو میں ایسے ڈوبے کہ اشرافیہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنی ذات کو بھی نہ چھوڑا اورکہا کہ مجھ جیسے بڑے بڑے لوگ قرضہ لیتے ہیں اور ہڑپ کر جاتے ہیں کوئی کچھ بھی کہہ لے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی تقریر کا اپنا ہی انداز ہے ۔ 1