Wednesday, April 24, 2024

خوبصورت سیاحتی مقام شوگراں میں برف باری کا سلسلہ شروع

خوبصورت سیاحتی مقام شوگراں میں برف باری کا سلسلہ شروع
November 12, 2018
مانسہرہ (92 نیوز) مانسہرہ میں خوبصورت سیاحتی مقام شوگراں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مانسہرہ کے خوبصورت سیاحتی مقام کاغان اور شوگراں کو پریوں کا دیس کہا جاتا ہے۔ شوگراں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سیاح کہیں برف باری میں ہلا گلا کرتے نظر آتے ہیں تو کہیں سردی کی شدت کم کرنے کے لیے آگ جلا کر تاپ رہے ہیں۔ شوگراں میں موجود سیاح جہاں دوست احباب کے ساتھ اس خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہاں فیملیز بھی موجود ہیں اور بچے سحر انگیز موسم میں خوب شور شرابہ کر رہے ہیں۔ محکمہ سیاحت کو چاہیے کہ موسم گرما کی طرح برفباری کے اس خوبصورت موسم میں بھی ان سیاحتی مقامات تک رسائی کے لیے اقدامات کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح ان سحر انگیز نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں۔