Thursday, April 25, 2024

خوبرو ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

خوبرو ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
June 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)کرنسی اسمگلنگ کيس میں گرفتار ملزمہ ايان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے کل تک ملتوی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق درخواست ضمانت کی  سماعت سپيشل جج کسٹمز رانا آفتاب احمد خان نے کرنا تھی تاہم ملزمہ کے وکلاء کی  پیشی کے باوجود جج طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے نہ آسکے۔ جس پر سماعت بغیر کارروائی کے کل تک ملتوی کر دی گئی۔ ماڈل ایان کی جانب سے سینئر  وکلا کا ایک پینل پیش ہوا جس میں ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ بھی تھے۔