Thursday, April 25, 2024

خواجہ صاحب ! بنئے کی دکان والا حساب کتاب بند کریں، وفاق نظام کی ٹانگیں نہ توڑے : خورشید شاہ

خواجہ صاحب ! بنئے کی دکان والا حساب کتاب بند کریں، وفاق نظام کی ٹانگیں نہ توڑے : خورشید شاہ
June 24, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ قومی اسمبلی میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر خوب گرجے برسے۔ خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بنیے کی دکان والا حساب کتاب بند کیا جائے۔ عوام کو بجلی فراہم کریں، وفاق نظام کی ٹانگیں نہ توڑے، کے الیکٹرک سے مسئلہ ہے تو بند کر دیں مگر سیاست نہ چمکائیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ملک گیر مسئلہ ہے، بنیئے کا حساب کتاب نہیں چلے گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں اموات کے الیکٹر ک کا مسئلہ نہیں، الیکٹرک کمپنی کو بند کرنا ہے تو کردیں۔ وزیر اعظم نے کہا تھا رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی کہاں گیا وہ وعدہ۔ اپوزیشن لیڈر نے پنجاب میں بجلی چوری کی نشاندہی بھی کی۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے بجلی بند کرنی ہے تو کر دے، سندھ حکومت خود ہی کام چلا لے گی۔ خواجہ آصف پڑھے لکھے ہیں تو عابد شیر بچے ہیں، تفریق پیدا نہ کریں۔ خورشیدشاہ نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نظام کی ٹانگیں نہ توڑی جائیں۔ انہوں نے حکومت کی ناکامی کی بات کی لیکن مدت پوری کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔