Tuesday, April 16, 2024

خواجہ سلمان رفیق کا سرکاری ہسپتالوں میں صحافیوں کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

خواجہ سلمان رفیق کا سرکاری ہسپتالوں میں صحافیوں کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کرنے کا اعلان
June 7, 2015
لاہور(92نیوز)مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے پہلے سے زیادہ رقم مختص کی جائیگی، انہوں نے صحافیوں کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی فنڈز فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر صحت سلمان رفیق نے شعبہ صحت کے بجٹ میں اضافے کی اچھی خبر سنائی ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ نوجوان ڈاکٹروں کی دیہی علاقوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔ سلمان رفیق نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے پورے ملک میں اقدامات کئے جارہے ہیں پنجاب میں گزشتہ ایک سال سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جو ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔ مشیر صحت نے اعلان کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں فری علاج معالجے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے صحافیوں کیلئے خصوصی فنڈز منظور کروایا جائے گا۔