Sunday, May 19, 2024

خواجہ سعدرفیق کیخلاف ریلوے اراضی لیز کے کیس پر ایک اور انکوائری منظور

خواجہ سعدرفیق کیخلاف ریلوے اراضی لیز کے کیس پر ایک اور انکوائری منظور
December 29, 2018
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کے گرد شکنجہ مزید سخت ہو گیا۔ ریلوے اراضی لیز کرنے کے کیس پر ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق لاہور، قصور اور فیصل آباد میں سینکڑوں ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر تینتیس برس کی لیز پرالاٹ کی گئی۔ اراضی کی لیز کا معاہدہ مشکوک اور قواعد و ضوابط بھی جعلسازی سے طے کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی زمین کو خاص طور پر پٹرول پمپس اور دیگر کمرشل دکانوں کے لئے مختص کیا گیا تھا۔ ریلوے کی اراضی ریاست کی اراضی ہوتی ہے جسے لیز نہیں کیا جا سکتا تھا۔ سعد رفیق نے مختلف کمپنیز کے ذریعے یہ اراضی قواعد سے ہٹ کر لیز کی۔ ذرائع کے مطابق ایسے شواہد ملے ہیں کہ ریلوے اراضی پہلے کمپنیوں کے نام پر لیز ہوئی بعد ازاں یہی اراضی من پسند افراد کو لیز کی گئی۔ چئیر مین نیب نے جلد از جلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔