Sunday, May 19, 2024

خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا

خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا
August 24, 2017

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہم نے قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے بات کی۔

جاتی امرا لاہورمیں نوازشریف کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ نہ ہی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بارے میں سنا، نہ پتہ ہے اسکا پٹیشنر کون ہے؟

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کاآئین ہرشہری کو نقل وحرکت کی اجازت دیتا ہے۔

سب نے نوازشریف کولندن جانے کامشورہ دیاہے۔

خواجہ سعدرفیق نے سابق وزیراعظم محمدخان جونیجو کے صاحبزادے  کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کوخوش آئند قراردیا۔