Sunday, September 8, 2024

خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت میں 14نومبر تک توسیع کر دی گئی

خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت میں 14نومبر تک توسیع کر دی گئی
October 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو ایک بار پھر  ریلیف مل گیا ، لاہور ہائیکورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت میں 14 نومبر تک توسیع کردی  ، نیب حکام نے پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں دونوں بھائیوں کو 26 اکتوبر کو طلب کررکھا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی  پیراگون  اسکینڈل میں عبوری ضمانت میں 14 نومبر تک توسیع کر دی ۔ عدالت نے دیگر ریفرنسز میں وارنٹ گرفتاری سے پہلے دونوں بھائیوں کو اطلاع کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ عدالتی حکم پر نیب نے جواب جمع کرا دیا  جس کے مطابق خواجہ سلمان کے خلاف پیراگون سٹی کا ایک ریفرنس ہے ، خواجہ سعدکے خلاف پیراگون، ریلوےاور آشیانہ کے تین ریفرنس ہیں۔