Wednesday, May 1, 2024

خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق نیب لاہور کے روبرو پیش ہو گئے

خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق نیب لاہور کے روبرو پیش ہو گئے
October 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب لاہور کے روبرو پیش ہوگئے، خواجہ برادران کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ نیب میں جمع کرادیا گیا ۔ خواجہ سعد رفیق اور  سلمان رفیق لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروانے کےبعد نیب لاہور میں پیش ہوئے ، نیب کی دو رکنی ٹیم  نے خواجہ برادران سے ایک گھنٹے تک تحقیقات کیں۔ نیب کی جانب سے دونوں شخصیات کو پیراگون سوسائٹی کیس میں طلب کیاگیا تھا  ، ذرائع کے مطابق  خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی پر پیراگون سوسائٹی میں حصہ دار ہونے  کا الزام   کے علاوہ  اسی ہاؤسنگ سوسائٹی  کے ذریعے آشیانہ اقبال  سے فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے ۔ ذرائع کے مطابق خواجہ برادران اس سے  پہلے بھی 3 مرتبہ   نیب کو اپنا جواب  جمع کراچکے ہیں لیکن  اپنے بیان اور جوابات سے نیب ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے۔