Thursday, April 25, 2024

خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی میں تقریر،یوسف رضا اور نوازشریف کو نکالنےپر برہم

خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی میں تقریر،یوسف رضا  اور نوازشریف کو نکالنےپر برہم
January 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں جارحانہ اندازمیں تقریر کی ، سابق وفاقی وزیر  سابق وزرائے اعظم کو نکالنے پر  برہم بھی نظر آئے ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پہلے یوسف رضا گیلانی اور پھر نواز شریف کو نکالا گیا ، یہ کوئی طریقہ ہے ، نہیں چاہتے کہ عمران خان کو بھی نکالا جائے ۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ  آپ کو گرانے کے چکر میں نظام ہی گرا دیں، چوروں اور ٹھگوں کا ٹولہ سمیت  جو کچھ آپ کے منہ میں آیا آپ نے ہمیں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اتحاد پہلی بار نہیں ہوا، حکمران اسے اپنے لئے خطرہ نہ سمجھیں، ہم آپ کا مینڈیٹ نہیں مانتے مگر یہ بھی نہیں چاہتے کہ حکومت گرانے کے چکر میں نظام کو کچھ ہوجائے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم  آپ کو وقت دینا چاہتے ہیں تاکہ اپنے چاند تارے توڑنے کے وعدے پورے کریں، یہ اپوزیشن ایک میچور اپوزیشن ہے ، اسے خود کے لئے خطرہ مت جانیں۔