Friday, May 3, 2024

خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں خصوصی اجلاس

خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں خصوصی اجلاس
August 3, 2015
لاہور(92نیوز)وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی زیرصدارت انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے میں خصوصی اجلاس،انسدادڈینگی کوششوں کوتیزاورسپرےشروع کرنےکافیصلہ کرلیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوےہیڈکوارٹرمیں ہونےوالےاجلاس میں  سی ای اوپاکستان ریلویز محمد جاوید انوربوبک، جنرل منیجر ویلفیئر، چیف میڈیکل آفیسر، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس، ڈی جی ایجوکیشن ، ریلوے ہسپتالوں کے سپرنٹنڈنٹس اور سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں موسمِ برسات میں مہم کو تیز تر کرنے اورسپرےکاآغازکرنےکافیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں طےپایاکہ ریلوے کے تعلیمی اِداروں میں خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے گی جبکہ ریلوے اسٹیشنوں ، ورکشاپس، دفاتراور ریلوے کالونیوں میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔