Friday, April 26, 2024

  خواجہ سعد رفیق کی رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے،این اے122میں کوئی منظم دھاندلی ثابت نہیں ہوئی:رانا ثنا اللہ

   خواجہ سعد رفیق کی رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے،این اے122میں کوئی منظم دھاندلی ثابت نہیں ہوئی:رانا ثنا اللہ
May 11, 2015
فیصل آباد(92نیوز)سابق صوبائی وزیر رانا ثنا ء اللہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کی رکنیت بحال کرنے کے فیصلے کو خوش آیند قرار دیا ہے،ساتھ ہی یہ بھی دعوی کیا ہے کہ این اے 122 میں کوئی منظم دھاندلی ثابت نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق سول اسپتال میں کڈنی سنٹر کے افتتاح کے موقع پر رانا ثنا اللہ زیادہ تر این اے 122 اور 125 کا ہی ذکر کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے میں اس قدر ابہام تھا کہ ہمیں مجبوراً سپریم کورٹ جانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر بھنگڑے ڈالنے والوں کو اب کچھ تو شرم کرنی چاہی۔ سابق وزیر کا کہنا تھا  کہ این اے 122 میں 73 ہزار ووٹوں کی تصدیق ہوگئی، باقی 93 ہزار  کے انگوٹھوں کی تصدیق اس لیے نہیں ہو سکی کہ ان کے انگوٹھے لگے ہی ٹھیک نہیں تھے، رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کیا جائے گا۔