Friday, April 26, 2024

خواجہ سعد رفیق کو 48 گھنٹوں کیلئے پیرول پر رہائی مل گئی

خواجہ سعد رفیق کو 48 گھنٹوں کیلئے پیرول پر رہائی مل گئی
October 27, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو  48 گھنٹوں کے لئے پیرول پر رہائی  مل گئی ۔ رہنما مسلم لیگ ن کو پیرول پر رہائی ساس کے انتقال  کر جانے پر دی گئی ۔ خواجہ سعد رفیق کے وکلاء کی جانب سے ساس کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے محکمہ داخلہ کو درخواست دی گئی تھی  ، جس پر انہیں  48 گھنٹے کیلئے پیرول پر رہائی دے دی گئی ۔