Friday, April 19, 2024

خواجہ سعد رفیق نے ختم نبوتؐ کو نان ایشوقراردے دیا

خواجہ سعد رفیق نے ختم نبوتؐ کو نان ایشوقراردے دیا
December 24, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نےختم نبوتؐ کو نان ایشوقراردے دیا انہوں نے کہا کہ استعفوں کاتعلق ختم نبوت سے نہیں۔
لاہورمیں خواجہ محمد رفیق کی برسی پر سیمینار سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہرمسلمان کا ختم نبوتؐ پریقین ہے ۔
انہوں نے کہا استعفوں کا تعلق ختم نبوت سے ہے نہ دھرنے دینا بہادری کی علامت ہے ۔
خواجہ سعدرفیق نے کہا آرمی چیف نے ڈنکے کی چوٹ پر جمہوری عمل کی حمایت کی ۔ ہمارا اوران کا بیانیہ ایک ہی ہے ۔ عدلیہ سے ٹکراؤ ہماری پالیسی نہیں،نہ ہی ایساہوگا ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا جس طرح عدالتوں کا فیصلہ نواز شریف نے مانا ، طاہرالقادری کو بھی جسٹس باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ پر عدالت جاناچاہئے ۔ عمران خان یاکسی اورسیاسی لیڈر کی وجہ سے الیکشن ملتوی ہوئے توکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ۔