Wednesday, May 22, 2024

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے
October 13, 2018
لاہور (92 نیوز) خواجہ برادران کے گرد بھی قانون کا شکنجہ تنگ ہونے لگا ۔ نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے۔ نیب کی جانب سے پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر  ملوث ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو متعدد مرتبہ طلب کیا جس پر دونوں بھائی نیب پر جانبداری کا الزام تو لگاتے رہے لیکن نیب کی جانب سے مانگے گئے ریکارڈ کو پیش نہ کر سکے اور نا ہی نیب کی تحقیقاتی ٹیم  کے سوالات کے تسلی بخش جواب دے سکے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے دونوں بھائیوں کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے۔ اسی دوران ایک اور لیگی رہنما قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ خواجہ برادران کو سولہ اکتوبر کو طلب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے خواجہ برادران کے بیرون ملک فرار کے خدشہ کے باعث انکے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست بھی دی اور انکا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوا دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈرایکٹوریٹ نے خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق اور قیصر امین بٹ کے پاسپورٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ اب یہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے اور نا ہی ملک سے فرار ہو سکیں گے۔