Wednesday, April 24, 2024

خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع
May 16, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں  خواجہ سعد رفیق اور  خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی ۔ خواجہ سلمان رفیق کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے احتساب عدالت پیش کیا گیا ، جبکہ سعد رفیق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہ ہوئے ۔ احتساب عدالت نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع دیتے ہوئے  30 مئی کو  پیش کرنے کا حکم دےدیا ۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس مکمل ہے ،چیئرمین نیب کو منظوری کیلئے بھجوادیا ہے۔