Saturday, April 20, 2024

خواجہ سعد اور خواجہ سلمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع

خواجہ سعد اور خواجہ سلمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع
July 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پیراگون سٹی ہاؤسنگ اسکینڈل پر لاہور کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، ملزم خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کی جانب سےخواجہ برادران کو ریفرنس کی نقول فراہم نہیں کی گئیں،عدالت نے ندیم ضیا، عمر ضیاء اور فرحان علی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ احتساب عدالت میں خواجہ سعد اورسلمان رفیق سمیت پانچ ملزموں کیخلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی ،  عدالت نے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع کر دی،ریفرنس کی کاپیاں فرہم نہ کی گئیں۔ نیب ریفرنس میں خواجہ برادران سمیت ،ندیم ضیا ،عمر ضیا، اور فرخان علی نامزد ہیں،ریفرنس کے مطابق پیراگون سوسائٹی میں ترانوے اعشاریہ چھ فیصد شیئرز کے مالک خواجہ سعد، سلمان رفیق اور ندیم ضیا ہیں۔ سعد رفیق نے پیراگون ہاؤسنگ سے پانچ کروڑ اسی لاکھ،خواجہ سلمان نے تین کروڑ نوے لاکھ کے مالی فوائد حاصل کیے،خواجہ برادران نے شہریوں کو 59 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا،کمرشل پلاٹس میں بھی خوردبرد کی۔ خواجہ برادران سمیت دیگر کے خلاف نیب ریفرنس سترہ فولڈرز پر مشتمل ہے ۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے حکومت پر تنقید کے خوب نشتر برسائے، بولےجب حکومت بدلتی ہے ہم جیل چلے جاتے ہیں،ہر طبقہ مہنگائی سے پریشان ہے۔ نیب کی جانب سے ندیم ضیا، عمر ضیاء اور فرحان علی کےبارے میں تفتیشی  رپورٹ جمع کروا دی گئی،تفتیشی رپورٹ کے مطابق تینوں افراد اپنے گھروں میں موجود نہیں اور بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ تفتیشی رپورٹ کے بعد عدالت نے تینوں ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔