Sunday, September 8, 2024

خواجہ سراؤں نے بھی قومی مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردیے

خواجہ سراؤں نے بھی قومی مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردیے
August 28, 2017

کراچی (92 نیوز) خواجہ سراؤں نے بھی قومی مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردیے۔ ملک گیر احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

خواجہ سراوں نے اپنی آبادی کے درست اعداد و شمار بھی بتادیئے۔

سرکاری اعداد و شمار اپنی جگہ لیکن  خواجہ سراوں کی تنظیم ۔۔"جیا"۔ نے تو نیا دعویٰ کردیا۔ بندیا رانا کہتی ہیں دس ہزار خواجہ سرا تو صرف سندھ میں ہیں۔ ہمیں کم گنا گیا۔ ہمارا دل ٹوٹ گیا۔

خواجہ سراوں نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف ملک گیر احتجاج اور رابطہ مہم کا اعلان بھی کردیا اور کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری احتجاج کی قیادت کریں تو خواجہ سرا ساتھ دیں گے۔

خواجہ سراوں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر ہماری درست تعداد دیکھنی ہے تو ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ پڑھ لیں۔ مردم شماری کے دوران پولیس رینجرز کے خوف سے بھی کچھ خواجہ سرا گھروں سے چلے گئے اور کسی نے اندراج سے بھی گریز کیا۔