Friday, March 29, 2024

خواجہ حمید الدین کی 9 جنوری کو داتا دربار پہنچنے کی تیاریں

خواجہ حمید الدین کی 9 جنوری کو داتا دربار پہنچنے کی تیاریں
January 4, 2018

سرگودھا ( 92 نیوز ) پیر آف سیال شریف پیر حمیدالدین سیالوی نے  9 جنوری کو داتا دربار پہنچنے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں ۔ پیر نظام الدین جامی نے بھی ہزاروں عقیدت مندوں کے ساتھ شرکت کی یقین دہانی  کرادی ۔  پیر خواجہ عطا اللہ تونسی نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کر کے ختم نبوت تحریک میں فعال کردار اداکرنے کی دعوت دے دی۔

حکومت کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ۔ پیرآ ف سیال  شریف نے علما و مشائخ سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا  ۔   سجادہ نشین گولڑہ شریف نظام الدین جامی نے  پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی ۔ ادھر پیرخواجہ عطا اللہ تونسوی نے ڈاکٹر طاہر القادری سےملاقات کی اور اُنہیں ختم نبوت تحریک میں فعال کردارادا کرنے  کا کہا۔

سجادہ نشین گولڑہ شریف نظام الدین جامی نے  پیر حمید الدین سیالوی کو 9 جنوری کو ہزاروں عقیدت مندوں کے ساتھ داتا دربار پہنچنے کی یقین دہانی کرادی ۔ 

پیرغلام نظام الدین جامی کا کہنا ہے کہ مختلف علماء و مشائخ پہلے ہی شرکت کی یقین دہانی کرا چکے ۔

دوسری طرف خواجہ غلام اللہ بخش تونسوی کا کہنا ہے کہ اب بات رانا ثنا اللہ کے استعفے تک نہیں رہی بلکہ معاملہ آگے جا چکا ہے ۔ تونسہ شریف  سے ایک بڑا کارواں نو جنوری کوداتا دربار کے لئے روانہ ہو  گا ۔

خواجہ غلام اللہ بخش تونسوی کا کہنا ہے کہ اُن کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں صرف ختم نبوت کے لئے میدان میں آئے ہیں ۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سازش میں جو لوگ بھی ملوث ہیں اُنہیں سامنے لایا جائے ۔