Friday, April 19, 2024

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی ‏توسیع

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی ‏توسیع
May 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل میں احتساب عدالت نے خواجہ برادان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی ،عدالت نے ملزمان کو 16مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ آج پیشی پر خواجہ سلمان آئے خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے۔

پیراگون اسکینڈل،نیب نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا

پیراگون سوسائٹی کے ڈائریکٹرز میں شامل قیصرامین بٹ  خواجہ سعد اور خواجہ سلمان رفیق کو پیراگون کا اصل مالک قرار دے چکے ہیں ، انہوں نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ  ہم نے سوسائٹی کے کمرشل پلاٹ بیچ کر چودہ ارب روپے کمائے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ خواجہ سعد اور سلمان رفیق نے 1997 میں میرا پارٹنر بننے کی خواہش کی ، خواجہ سعد نے ندیم ضیا کو ملوا کر بتایا کہ یہ کام کا بندہ ہے۔ خواجہ سعد، سلمان، ندیم ضیا اور میں نے مل کر ہاؤسنگ سوسائٹی کا منصوبہ بنایا جس کا نام ائیر ایونیو رکھا گیا۔ خواجہ سعد اور سلمان رفیق نے اپنے نام کاغذات میں سے نکال لئے جس سے میں اور ندیم ضیا برابر کے پارٹنر بن گئے۔ دو ہزار تین میں کمپنی کا نام تبدیل کرکے پیراگون سوسائٹی رکھ لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پیراگون کے کمرشل پلاٹوں کو بیچ کر ہم نے چودہ ارب روپے کمائے ،  سعدرفیق  نے دو ہزار تین میں دباؤ ڈال کر  پیراگون کو ٹی ایم اے عزیز بھٹی ٹاون سے رجسٹرڈ کروایا۔ جب بھی ضرورت پڑی انہوں نے پیراگون کے معاملات ٹھیک کروائے۔ قیصرامین نے کہا خواجہ سعد نےکمپنی میں میرے شیئرز کم کر کے ندیم ضیا کے بڑھا دیئے اور وہ بانوے فی صد کا مالک بن گیا۔ کاغذات میں میں اور ندیم ضیا مالک ہیں مگر خواجہ سعد اور سلمان رفیق بھی ہیں۔