Sunday, May 12, 2024

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اکتوبر تک توسیع

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اکتوبر تک توسیع
October 1, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں  خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ۔ لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ،  خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا گیا ،  عدالت نے  خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر  دائرہ اختیار سے متعلق  خواجہ برادران کی درخواست پر  بحث مکمل کرنے کی ہدایت  دے دی ۔

 خواجہ سراؤں کا ساتھی چھڑانے کیلئے تھانے پر حملہ

خواجہ برادران نے پیراگون کیس کی سماعت پر احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔

قیصرامین بٹ نے خواجہ سعد ، سلمان کو پیراگون کا اصل مالک قراردیدیا