Sunday, May 12, 2024

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 ستمبر تک توسیع

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 ستمبر تک توسیع
September 17, 2019
لاہور ( 92 نیوز) خواجہ برادران کے 23 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ۔  عدالت نے آئندہ سماعت پر خواجہ برادران کے وکیل سے مزید دلائل طلب کر لیے ، عدالت نے خواجہ برادران کے وکیل کی جانب سے نیب کے دائرہ کار کو چیلنج کرنے کے حوالے سے دلائل طلب کئے ۔ پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس  میں خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی ہوئی ،  احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کیس پرسماعت کی اورخواجہ برادران جوڈیشل ریمانڈ میں 23 ستمبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے نیب کے دائرہ کارکوچیلنج کرنےکےحوالےسےخواجہ برادران کےوکیل سےدلائل طلب کرلیے ، میڈیاسے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ نئے پاکستان میں چولہے ٹھنڈے ہو  گئے مہنگائی عروج پر ہے۔عمران خان خود طویل دھرنا دیتےرہے اور ہمیں اسمبلی میں بات تک نہیں کرنے دیتے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا حکومت معیشت میں  ہی نہیں صحت تعلیم اور ڈینگی میں بھی ناکام ہو چکی ہے۔ خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہرسخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے،پیشی کے بعد جیل حکام خواجہ برادران کو احتساب عدالت سے لے کرروانہ ہوگئے۔