Friday, March 29, 2024

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع
May 30, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) احتساب عدالت لاہور نے خواجہ براران کے جسمانی ریمانڈ مین 13 جون تک توسیع کر دی۔ پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت میں ہوئے جبکہ خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہ کیا گیا۔ عدالت نے ریفرنس سے متعلق دریافت کر کے خواجہ برادران کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ دوسری جانب احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دامادکی رہن شدہ پراپرٹی کے کرایہ پر سماعت ہوئی ، عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے یکم جون تک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئےریمارکس دیےا،ٓپ نے ہر چیز کو مذاق بنا کر رکھا ہے۔ نیب خود گل چھرے اڑا رہی ہے اورپراسیکیوٹر کو صرف تنگ کیا جارہا ہے،بتائیں کرایہ کس اکاؤنٹ میں تفتیشی افسر نےمؤقف اختیار کیاچیئرمین نیب کی اجازت سے ہی اکاؤنٹ نمبر دیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیےکیوں نہ آپکو جیل میں ڈال دیا جائے، تاکہ آپکو لوگوں کی تکلیفوں کا اندازہ ہو۔ عدالت نے یکم جون تک تفصیلات طلب کرتے ہوئے بتایا اگر تفصیلات جمع نہ کرائی گئیں تو ڈی  جی نیب کو نوٹس جاری کریں گے،