Thursday, March 28, 2024

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں  10روز کی توسیع

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں  10روز کی توسیع
February 24, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں احتساب عدالت لاہور نے خواجہ برادران کےجوڈیشل ریمانڈ میں  10روز کی توسیع کر دی ، عدالت نے خواجہ برادران کو 6 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کی سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی ، خواجہ سلمان رفیق نے عدالت کے سامنے حاضری لگائی جب کہ خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو کے ، جیل حکام کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز پیش کئے گئے ۔ آج سماعت کے دوران عدالت میں تین گواہوں کی حاضری کو مکمل کیا گیا  ۔ گواہان میں قیصر امین بٹ، نذیر احمد پٹواری اور ریاض حسین پٹواری پیش ہوئے ، گزشتہ سماعت پر عدالت نے قیصر امین بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ، عدالت نے قیصر امین بٹ کے پیش ہونے کی بناء پر وارنٹ گرفتاری واپس لے لیے۔ قیصر امین بٹ کو ایمبولینس میں عدالت لایا گیا ، آج کسی بھی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا ، اس سے قبل عدالت کیس میں پانچ گواہان کے بیانات قلمبند کر چکی ہے ۔