Friday, April 26, 2024

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روزہ توسیع

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روزہ توسیع
November 29, 2019
لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت لاہورنے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس  کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی، خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت  سے صحافیوں کو باہر نکال دیا گیا۔ احتساب عدالت اور پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ڈیوٹی جج امیر محمد خان نے کی۔ خواجہ برادرن کو سخت سکیورٹی حصار میں عدالت میں لایا گیا تو کمرہ عدالت کے باہر ایک مرتبہ پھر لاؤڈ اسپیکر کا بےدریغ استعمال ہوا جبکہ اپنے ساتھیوں کا راستہ روکنے پر خواجہ سعد رفیق غصے میں بھی آگئے۔ دوسری جانب پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں کی من مانیاں بھی جاری رہیں۔ سنتری بادشاہ کہتے ہیں ایس پی ہیڈ کوارٹر کرار شاہ صاحب کی ہدایت ہے  کوئی صحافی اندر نہیں جاسکتا، لیکن یہ کیا جب کرار شاہ صاحب سے پوچھا گیا تو سرے سے ہی انکاری رہے اور پھر چپکے سے  بھاگ لیے انچارج اینٹی رائٹ فورس کے مطابق اگر کوئی ایک بندہ بھی خواجہ برادران سے بات کر لے تو افسران ناراض ہوجاتے ہیں۔ عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو 9 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ آئندہ سماعت پر گواہ قیصر امین بٹ اور جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری کو دوبارہ طلب کر لیا۔