Wednesday, May 1, 2024

خواجہ برادران کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب نے نظرثانی کی اپیل تیار

خواجہ برادران کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب نے نظرثانی کی اپیل تیار
July 30, 2020
لاہور (92 نیوز) خواجہ برادران کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب نے نظرثانی کی اپیل تیار کرلی، ڈرافٹ کو چیئرمین نیب کی منظوری سے عید کے بعد سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب نظر ثانی اپیل کی تیاری مکمل! ذرائع کے مطابق نیب کی نظر ثانی اپیل کے ڈرافٹ کو چیئرمین نیب کی منظوری سے عید کے بعد سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔ نیب کی اپیل میں مؤقف اختیارکیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کے خلاف کیس کے بنیادی اور اہم شواہد کو نظر انداز کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں  آبزرویشن ختم نہ کی گئی تو ٹرائل کورٹ کی کارروائی  پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا کیس کے میرٹس کو دیکھنا پراسیکیوشن کے کیس کو کمزور کر سکتا ہے، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ضمانتوں کے معاملے پر تفصیلی فیصلوں کی حوصلہ شکنی کر چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جاری ہدایات کے مطابق ملزمان کی ضمانتوں کے فیصلے 4 یا 5 صفحات پر مشتمل ہونے چاہیئں۔ نیب نے  قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی کی۔ متن میں مؤقف اختیارکیاگیاے کہ معزز عدالت نے فیصلے میں سعد رفیق کے وکیل کے پیراگون کو ہونے والی ادائیگیوں میں مفروضوں پر یقین کیا، ریکارڈ پر موجود شواہد واضح کرتے ہیں کہ سعد رفیق اور ان کے خاندان نے فرنٹ مین کے ذریعے پیراگون کو استعمال کیا اور اثاثے بنائے۔