Saturday, April 27, 2024

خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 مئی تک ملتوی ‏

خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 مئی تک ملتوی ‏
May 20, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ برادران کی درخواست ضمانت 27 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت  کی ۔ خواجہ برادران کے وکیل نے موقف اپنایا کہ  نیب کئی ثبوت نہیں پیش کر سکا ، موکلان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جس عرصے میں مارکیٹنگ کی گئی کیا اس عرصے میں خواجہ برادرز کے پاس کوئی عوامی عہدہ تھا ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ پیراگون اسکیم غیرقانونی ہے یہاں پر تمام خریدوفروخت ایل ڈی اے قوانین کے برعکس ہو رہی ہے، ایل ڈی اے نے اس حوالے سے پیراگون کو خطوط بھی لکھے۔