Friday, May 10, 2024

خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 16 اکتوبر کو سنایا جائیگا

خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 16 اکتوبر کو سنایا جائیگا
October 14, 2019
لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت لاہور میں پیرا گون اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کے کیس میں  خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 16 اکتوبر کو سنایا جائے گا ۔ احتساب عدالت نے خواجہ برادران کو سولہ اکتوبر کو بارہ بجے پیش کرنےکا حکم دے دیا ہے ، خواجہ سعدرفیق کے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ  نیب نے ایس ای سی پی اور کمپنیز ایکٹ کا جائزہ لئے بغیر ریفرنس دائر کیا۔احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف کیس دائر کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ خواجہ برادران پر اپنے عہدے کے غلط استعمال کا کوئی الزام نہیں،انہوں نے عوام سے فراڈ بھی نہیں کیا  ۔ نیب پراسکیوٹرنے مؤقف  اختیار کیا کہ ملزموں نے فرد جرم میں الزامات کو رد کیا اور ٹرائل کا سامنا کرنے کو ترجیح دی۔ میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن عوام کی آواز  بن رہے ہیں،اللہ پاکستان پر رحم کرے موجودہ حالات  کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ مسلم لیگی کارکن حسب سابق ہنگامہ آرائی کی کوشش کرتے رہے،اینٹی رائٹ فورس نے انہیں راستے سے ہٹادیا۔ خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر فیروز پور روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا،سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔