Thursday, March 28, 2024

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو مئی تک توسیع کر دی گئی ‏

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ  میں دو مئی تک توسیع کر دی گئی ‏
April 18, 2019

لاہور ( 92 نیوز) پیراگون ہاؤسنگ کرپشن کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2مئی تک توسیع کر دی گئی ۔

خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے ملزموں کا دو مئی تک جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں نے عدالت کے باہر دھکم پیل کی اور پولیس سے تکرار اور ہاتھا پائی کی بھی کوشش کی ۔

خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر عدالت کے گرد حفاظتی انتظامات انتہائی سخت تھے ، نیب عدالت کو آنے والے تمام راستے کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کئے گئے تھے جبکہ اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔