Friday, April 26, 2024

خواجہ برادران سمیت 5 ملزموں کیخلاف ریفرنس پر سماعت 13 جون تک ملتوی

خواجہ برادران سمیت 5 ملزموں کیخلاف ریفرنس پر سماعت 13 جون تک ملتوی
June 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) احتساب عدالت لاہور نے خواجہ برادران سمیت 5 ملزموں کے خلاف ریفرنس پر سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی ۔ لاہور کی احتساب عدالت نے  ندیم ضیا، عمر ضیا اور فرحان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے 13 جون کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جج جواد الحسن نے خواجہ برادارن سمیت تفتیشی افسر کو آج نوٹس جاری کر دیے۔