Wednesday, April 24, 2024

خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اپریل کو ہوگی

خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اپریل کو ہوگی
April 17, 2021

لاہور (92 نیوز) رہنماء ن لیگ خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اپریل کو ہوگی، رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

خواجہ آصف نے درخواست ضمانت میں چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا ہے۔