Sunday, September 8, 2024

خواجہ اظہار پر حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت

خواجہ اظہار پر حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت
September 4, 2017

کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار پر حملےکی تفتیش میں اہم پیشرفت، اسلحہ دہشت گردی کی 6 وارداتوں میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوگیا جبکہ ہلاک ملزم حسان کے والد اور بھائی سمیت 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

فرار ہونے والے دہشت گرد کا نائن ایم ایم پستول دہشت گردی کی پانچ وارداتوں سے میچ کرگیا جبکہ ہلاک ملزم حسان کا نائن ایم ایم پستول دو وارداتوں میں استعمال ہوا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے دفتر پر حملے میں فرار ملزم کا نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا،یہی اسلحہ فیروزآباد پولیس پر حملے اور مبینہ ٹاون ٹریفک پولیس کلنگ میں بھی استعمال ہوا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار پر حملے میں تیس بور پستول استعمال کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی متحرک ہو گئے، ہلاک ملزم حسان کے موبائل فون اور رہائش گاہ کہکشاں ہومز سے اہم شواہد حاصل کرکے والد اور بھائی سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ کہشاں ہومز سے ملحقہ شمائل اپارٹمنٹ سے تین، نیو کراچی سے ایک اور سہراب گوٹھ مالک آغا ہوٹل کے قریب سے بھی ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔