Saturday, May 18, 2024

خواجہ اجمیر نگری میں مقابلے میں مارے جانیوالے ملزموں کی چھے روز بعد ریحان اور حکیم اللہ  کے ناموں سے شناخت

خواجہ اجمیر نگری میں مقابلے میں مارے جانیوالے ملزموں کی چھے روز بعد ریحان اور حکیم اللہ  کے ناموں سے شناخت
June 15, 2015
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں چھے روز قبل مقابلے میں مارے جانے والے دو ملزموں کی شناخت ہو گئی۔ ملزم اے ایس آئی کے قتل میں ملوث تھے۔ مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپوں کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ تئیس جواری گرفتار کر لئے۔ خواجہ اجمیر نگری میں چھے روز قبل مارے جانے والے دو ملزموں کی شناخت ریحان خان اور حکیم اللہ کے نام سے کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزم تھانہ منگھو پیر کے اے ایس آئی یاور کے قتل میں ملوث تھے۔ دوسری طرف شہر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ اتوار کو کھوکھراپار، سچل گوٹھ اور لاسی گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں۔ کھارادر میں پولیس نے جوئے کے اڈوں پر چھاپے مار کر تئیس جواری گرفتار کر لئے۔