Thursday, September 19, 2024

خواجہ آصف کےسخت جملےاسمبلی کی کارروائی سے حذف

خواجہ آصف کےسخت جملےاسمبلی کی کارروائی سے حذف
April 8, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)لائے اس بت کو التجا کر کےکفر ٹوٹا خدا خدا کر کےمسلم لیگ ن  جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد خود تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں لائی  لیکن پھر خواجہ آصف نے ایسا بیان دیا جس کو اسپیکر قومی اسمبلی کو اجلاس کی کارروائی سے  ہی حذف کرانا پڑگیا۔جوڈیشل کمیشن کے قیام پر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاملات طے پا گئے تو۔ اسحاق ڈار نے پہلے پی ٹی آئی سے  اسمبلی میں واپسی کا کہا اور پھر تحریک انصاف کومشترکہ اجلاس میں واپسی کے فیصلے پر مبارک باد دی اور خوش آمدید کہا۔ مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا تو یمن کی صورتحال تھی لیکن  اے این پی،ایم کیو ایم اور جے یوآئی ف کی توپوں کے رخ تحریک انصاف کی طرف ہی رہےخواجہ آصف نے تو حد ہی کر دی. اورانتہائی سخت جملے کہہ ڈالے۔۔ ایوان کےاندراور باہر دونوں جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر لفظی حملے کرتے رہے ۔ دونوں جماعتوں کے کارکن سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف تنقید کے خوب نشتر چلائے۔ جس پراسپیکرنے قومی اسمبلی کے تیسرے روز خواجہ آصف کے الفاظ اسمبلی کی کارروائی سے حذف کروا دیئے ۔ اس سے پہلے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شیریں مزاری نے یمن کی صورتحال پر بحث کے دوران وزیردفاع کے تحریک انصاف سے متعلق ریمارکس کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ انہیں کارروائی سے حذف  کیا جانا چاہیے تھا ۔ اسپیکر ایاز صادق نےسوال کیا کہ یہ ڈی چوک نہیں ، وزیرفاع نے کوئی قابل اعتراض لفظ استعمال کیا ہے تووہ بتادیں انہیں حذف کردیا جائے گاجس پر  شیریں مزاری نے الفاظ اورجملے بتائے تواسپیکرنےانہیں حذف کرادیا۔۔ تاہم  شیریں مزاری نے کہا، الفاظ حذف کرانا کافی نہیں خواجہ آصف کو معافی مانگنا ہوگی۔