Sunday, September 8, 2024

خواجہ آصف کے اقامہ کیس: اسلام ٓاباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ دے دیا

خواجہ آصف کے اقامہ کیس: اسلام ٓاباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ دے دیا
September 18, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیرخارجہ خواجہ آصف کے اقامہ رکھنے کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

عثمان ڈار کے وکیل نے استدعا کی کہ وزیرخارجہ کے خلاف وارنٹو کے تحت کارروائی کی جائے، اس کے علاوہ انکم چھپانے پر آرٹیکل باسٹھ کے تحت نااہل کیا جائے۔ عثمان ڈار کے وکیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طرح خواجہ آصف نے بھی اقامہ کی تفصیلات چھپائی ہیں۔ خواجہ آصف نے اقامہ کے ذریعے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کیے۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ سُناتے ہوئے درخواست واپس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔