Tuesday, May 21, 2024

خواجہ آصف کی گرفتاری پر رد عمل دیں گے ، مریم نواز

خواجہ آصف کی گرفتاری پر رد عمل دیں گے ، مریم نواز
December 29, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خواجہ آصف  کی گرفتاری پر کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری پر رد عمل دیں گے ۔

اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا کہ ہماری پارٹی کا غیر رسمی اجلاس چل رہا تھا ، خواجہ صاحب بھی اس میں شریک تھے ، نیب تاک لگا کر بیٹھی تھی  اور انہیں اغواءکرلیا ، خواجہ آصف کو نہیں چھوڑا گیا تو نتیجے کے لئے تیار رہیں،یہ گرفتاری نہیں اغواء ہے ، عدلیہ سے کہوں گی قوم آپ پر نظریں لگا کر بیٹھی ہے ، نیب اگر کسی کو گھر سے اٹھا لیتا ہے تو عدلیہ کو خاموش نہیں رہنا  چاہئے ۔

مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس تمام استعفے آچکے ہیں ، صرف ایک خاتون رکن کا استعفیٰ باقی ہے ، آپ کو خواجہ آصف کو چھوڑنا ہو گا ، ورنہ معاملات کہیں سے کہیں جا سکتے ہیں ۔ عمران خان کو گھر جانا پڑے گا ، یہ اس کے آخری ہتھکنڈے ہیں ۔