Friday, April 26, 2024

خواجہ آصف کی نااہلی کافیصلہ حق کی جیت ہے،عثمان ڈار

خواجہ آصف کی نااہلی کافیصلہ حق کی جیت ہے،عثمان ڈار
April 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) خواجہ آصف کی نااہلی کےفیصلےپر رہنماتحریک انصاف عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی نااہلی کافیصلہ حق کی جیت ہے۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کی عوام کو 32 سال بعد گاڈفادر سےنجات ملی،تمام کارکنوں کو مبارک باد دیتاہوں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کھلاڑیوں نے  گو خواجہ گو کےنعرے لگائے ۔