Friday, April 26, 2024

خواجہ آصف کی نااہلی پر پی ٹی آئی ٹائیگرز نے شہر شہر جشن منایا

خواجہ آصف کی نااہلی  پر پی ٹی آئی ٹائیگرز نے شہر شہر جشن منایا
April 26, 2018
لاہور ( 92 نیوز )لیگی رہنما خواجہ آصف کی وکٹ اڑی تو کپتان کے کھلاڑیوں نے ملک کے مختلف شہروں میں جشن منایا ، بھنگڑوں کیساتھ ساتھ ایک دوسرے کا منہ بھی میٹھا کرایا گیا۔ خواجہ آصف کی نا اہلی کے فیصلے کے بعد سیالکوٹ میں ایک طرف جشن کا سماں تھا تو دوسری جانب ہو کا عالم تھا ۔ پی ٹی آئی ٹائیگرز نے عدالتی فیصلے کے بعد جشن منایا ، مٹھائیاں تقسیم  کیں اور ڈھول کی تھا پ پر بھنگڑے ڈالے ۔ لاہور میں خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور خواتین رہنماؤں نے مٹھائیاں تقسیم کیں،خواجہ آصف کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔ فیصل آباد میں بھی وزیر خارجہ کی تاحیات نااہلی پر کپتان کے متوالے پھولے نہ سمائے ، کارکنوں نے سرگودھا روڈ پر جشن منایا اور مٹھائیاں  تقسیم کیں۔