Monday, May 20, 2024

خواجہ آصف کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، افغان سکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال

خواجہ آصف کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، افغان سکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال
October 4, 2017

واشنگٹن ( 92 نیوز ) پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب ریکس ٹیلر سن سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا ملاقات میں افغان سکیورٹی کے حوالے سے بات ہوئی ہے ۔میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں ۔
ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح اپنے شہریوں کی سکیورٹی ہے ۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔ ہم پاکستان میں استحکام کے بھی خواہاں ہیں ۔