Sunday, September 8, 2024

خواجہ آصف کو نیب راولپنڈی نے 9 اپریل کو طلب کرلیا

خواجہ آصف کو نیب راولپنڈی نے 9 اپریل کو طلب کرلیا
April 6, 2019

راولپنڈی ( 92 نیوز) نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف  کو 9 اپریل کو طلب کر لیا ، نیب نے خواجہ آصف  کو دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے ، نیب نے خواجہ آصف کو یکم اپریل کو بھی طلب کیا تھا ۔

نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو  آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا  ہے ۔

 ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم خواجہ آصف کا بیان ریکارڈ  کرے گی ۔

نیب راولپنڈی نے خواجہ آصف کو دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے ، نیب نے خواجہ آصف کو یکم اپریل کو بھی طلب کیا تھا ، خواجہ آصف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا  ، انہیں  لندن جانے سے بھی روک دیا گیا ۔

مفتاح اسماعیل نے آج کراچی سے لندن روانہ ہونا تھا ، متعلقہ حکام نے مفتاح اسماعیل کو نام سٹاپ لسٹ میں ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا۔