Thursday, April 25, 2024

خواجہ آصف کا گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے من مقرر کرنے کا مطالبہ

خواجہ آصف کا گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے من مقرر کرنے کا مطالبہ
October 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر امسال گندم کی قیمت نہ بڑھی تو آئندہ سال گندم ناپید ہوجائے گی ۔

 وفاقی وزیر غلام سرور خان نے جواب دیا کہ قیمت سولہ سو روپے کرنے کی تجویز آئی ہے، فیصلہ نہیں ہوا، سندھ نے ابھی تک تجویز نہیں دی، اپوزیشن کی تجاویز پر غور کرینگے۔

اجلاس میں  ایم کیو ایم کی رکن کشور زہرا نے  ریڈیو پاکستان کے 749ملازمین کو نکالنے پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا ۔ کشور زہرا نے کہا کہ  ہم اتحادی ہونے پر عوام کے سامنے جواب دہ ہیں ، حکومت مشیروں سے جان چھڑائے۔لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کیلئے قانون سازی کی جائے۔

وزیرمملکت علی محمد خان نے جواب دیا کہ میرٹ اور قانون سے ہٹ کر بھرتیوں کا بوجھ وزارت مزید برداشت نہیں کرسکتی۔